ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ناگنڈی جھیل میں ڈوبنے والے کی لاش 6دن بعد برآمد

ناگنڈی جھیل میں ڈوبنے والے کی لاش 6دن بعد برآمد

Sun, 16 Oct 2016 03:13:31    S.O. News Service

منگلورو15؍اکتوبر(ایس او نیوز) پتّیگے میں واقعی ناگنڈی آبشار کے قریب سیروتفریح کے دوران جھیل میں گرنے والے گینش گوڈا (۳۵سال) کی لاش 6دن بعد برآمد کرلی گئی ہے۔
کہاجاتا ہے کہ گنیش گوڈااپنے دوستوں راجیش،کمار، سنیل، سری کانت وغیرہ کے ساتھ6اکتوبر کو ناگنڈی آبشار کے پاس آیا ہواتھا۔ یہاں پر اپنے دوستوں سے ذرا دور نشے کی حالت میں وہ ایک چٹان پر بیٹھا تھاجہاں سے توازن کھوجانے کی وجہ سے وہ جھیل میں گرگیا۔ یہ دیکھتے ہی اسے بچانے کے لئے اس کے دوست راجیش نے بھی پانی میں چھلانگ لگائی، مگر باوجود کوشش کے وہ اسے بچا نہیں سکا۔
گنیش کے دوستوں نے یہ بات چھپائے رکھی اور کسی کو بھی اس کی اطلاع نہیں دی۔یہاں تک کہ جب گنیش کی ماں نے ان سے گنیش کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ان کے ساتھ سیر پر جاتے ہوئے آدھے راستے سے ہی واپس لوٹ گیا تھا۔ جب گنیش کا کوئی پتہ نہیں چلا تو اس کی ماں نے بجپے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ جس کے بعد پولیس نے گنیش کے دوستوں سے پوچھ تاچھ شروع کی تو انہوں نے ساری کہانی اگل دی۔ موڈبدری پولیس گنیش کے دوستوں کو لے کر موقعۂ واردات پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا۔ مگر مقامی نوجوانوں نے جھیل میں اتر کر بالآخر 6دن بعد گنیش کی لاش اس مقام سے بر آمد کرلی جہاں اس کے گرنے کی بات بتائی گئی تھی۔ 


Share: